جہاز میں بھی ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے،لاہور میں کون کریگا استقبال؟

0
113
arshad nadeem

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم فرانس سے پاکستان کے لئے روانہ ہو چکے ہیں

ارشد ندیم جہاز میں سوار ہوئے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا جہاز میں موجود مسافروں نے پاکستان زندہ باد اور ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے لگائے،ارشد ندیم فرانس سے ترکی آئیں گے وہاں دو گھنٹے قیام کے بعد ارشد ندیم لاہور پہنچیں گے، فرانس میں ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کو پاکستانی سفارتخانے نے مکمل پروٹوکو ل دیا ہے، ارشد ندیم ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے0714کے ذریعے آج رات لاہور پہنچیں گے،پاکستان میں ارشد ندیم کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب پرویز اقبال کا ارشد ندیم کے استقبال کے حوالہ سے کہنا ہے کہ فخر پاکستان ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا، صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر ارشد ندیم کا لاہورایئرپورٹ پراستقبال کریں گے اس موقع پر ارشد ندیم کے والد بھائی اور بہنیں بھی ایئر پورٹ پر استقبال کے لئے موجود ہوں گی، ارشد ندیم کے قریبی عزیز و اقارب بھی ایئر پورٹ پر موجود ہوں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کے گاؤں سے آنے والے عزیزواقارب کیلئے ٹرانسپورٹ اور قیام و طعام کا بہترین انتظام کیا گیا ہے

لاہور پولیس کا اولمپئین ارشد ندیم کو تاریخ ساز وی وی آئی پی پروٹوکول دینے کا فیصلہ
دوسری جانب لاہور پولیس نے اولمپئین ارشد ندیم کو تاریخ ساز وی وی آئی پی پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا ہت،ائیر پورٹ پر ایلیٹ کی گاڑیاں, اضافی ریزرویں, ڈی ایس پیز, ٹریفک پائلٹ سمیت بھاری نفری موجود ہوگی۔ایس پی کینٹ ۔ڈی ایس پی جنوبی چھاونی۔ایس ایچ سرور روڈ۔ائیرپورٹ چوکی پولیس بھی استقبال کے لئے موجود ہونگے۔ ارشد ندیم کی گاڑی کے آگے پیچھے ایلیٹ کی گاڑیاں موجود ہونگی۔ارشد ندیم کے پروٹوکول کےلئے ٹریفک پائلٹ اور ڈی ایس پی رینک کا افسر اختتامی حدود تک ساتھ ہونگے۔متعلقہ ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ریسیو کریں گے،لاہور کی حدود کے اختتام پراگلے ضلعی پولیس کے لئے اناونس کرکے کانوائے ہینڈ اوور کیا جائےگا۔

قبل ازیں فرانس میں سفارت خانۂ پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ،تقریب میں فرانس بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی، اس موقع پر بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی جس کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، فرانس سفارتخانے میں ارشد ندیم کا شاندار استقبال سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد، کاشف جمیل بلوچ، پریس کونسلر سنجلہ نوید نے کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

Leave a reply