عمران خان کی بہنیں چیف جسٹس کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئیں

0
137
aleema

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمی خان نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی

عمران خان کی بہنوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس کیخلاف درخواست دائر کی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گذشتہ روز 190 ملین پاونڈز کیس کے معاملہ پر ریمارکس دیئے تھے،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ہمارے بھائی نے بارہا آپ کے مس کنڈکٹ کے متعلق بات کی ہے،ہمارے بھائی نے کہا کہ ان کے متعلق کیسز کی سماعت آپ نہ کریں،مریم نواز خان کے ایک ٹویٹ سے پتہ چلا کہ آپ نے 190 ملین کیس کے متعلق ریمارکس دیئے،نیشنل وائلڈ کیس سے متعلق کوئی ریمارکس نہیں تھے،ان ریمارکس سے ٹرائل متاثر ہوا،اس سے ذہنی رجحان کا پتہ چلتے ہیں،اس سے پتہ چلتا کیا ہے کہ آپ ہمارے بھائی سے متعصب ہیں،

عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے آبزرویشنز حذف کرنے اور عمران خان کے کیسز سے الگ ہونے کی استدعا کر دی۔

درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے القادر ٹرسٹ کیس میں جو ریمارکس پاس کیے اُنکو یا تو یہ ریمارکس واپس لینے چاہیے یا وہ عمران خان کے کیسز سے الگ ہو جائیں ایک زیر سماعت مقدمے پر چیف جسٹس کیسے اپنا مائنڈ ڈسکلوز کر سکتے ہیں۔جو کیس ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے چیف جسٹس نے اُس پر کیسے ریمارکس دیے؟ اسکی وضاحت ضروری ہے،ملک ریاض کا نام لینے سے ڈر رہے ہیں میں لے دیتی ہوں، قاضی صاحب کو بلڈر ملک ریاض کی اتنی فکر ہے تو ازخود نوٹس لے کر بلا لیں،

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مونال توہین عدالت کیس میں اہم ریمارکس دیئے تھے،چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی طر ف سے 190 ملین پاؤنڈزکیس کا تذکرہ بھی کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوام کے190ملین پاؤنڈزکسی اورکو دے دیئے گئے،ایک توچوری کروپھرحکومت بھی اس چوری پرپردہ ڈال دیتی ہے،ان 190 ملین پاؤنڈزوالوں سے کوئی کیوں نہیں پوچھتا،اس وقت کی حکومت نےبرطانیہ سے ملنے والے پیسے طاقتورشخص کو دے دیئے،برطانوی حکومت نےپیسے واپس بھجوائے مگراسی چوری کرنے والے شخص کوواپس کردیئے گئے،شکرہے کہ بیرون ممالک کی ایسی ایجنسیاں ہیں جوفعال ہیں،ججزکوگالیاں دینے کیلئے کرایہ کے بندے رکھ لیتے ہیں،اگرہمت ہے توہمارے سامنے آکربولیں ہم جواب دیں گے

مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

مونال ریسٹورنٹ کو کھولنے کی استدعا سپریم کورٹ نے کی مسترد

مونال ریسٹورنٹ کو سیل کھولنے کی استدعا پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

Leave a reply