عمران خان کہیں گے تو میں ثالثی کا کردار نبھاؤں گا، عارف علوی

0
55
arif alvi004

سابق سدر عارف علوی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ میری پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں ہے، عمران خان کہیں گے تو میں اسٹیبلشمنٹ اور پارٹی کے درمیان ثالثی کا کردار نبھاؤں گا،

عارف علوی کاکہنا تھا کہ میں آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، عمران خان جلد باہر آئیں گے، آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہیں تو کوشش کرلیں اور اپنی خوشی بھی پوری کر لیں، یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں مزید بھی کیس بنا دیں یہ کوشش کرلیں مجھے بھی موقع ملے گا، میں اسی ملک میں ہوں اور اسی ملک میں ہی رہوں گا،آرٹیکل 6 مطلب زندگی اور موت کی جنگ بھی یہی لڑوں گا،حکومت کی جانب سے آرٹیکل 6 کا مقدمہ صرف سیاسی مقاصد کے لیے ہے۔

Leave a reply