وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کا افتتاح کر دیا

اپنا گھر ،اپنی چھت پروگرام، کتنا قرض ملے گا، رجسٹریشن کیسے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
0
163
maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے

لاہور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام کے حوالہ سے تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج وہ اسکیم لانچ کرنے جا رہی ہوں جس کا مجھے انتظار تھا، پوچھا جا رہا تھا کہ کب اسکیم آ رہی ہے لوگ انتظار میں ہیں، اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار نوازشریف کو تھا، جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے انہیں شاید اس کی قدر کم ہو، چھت کی خواہش کی شدت ان سے پوچھیں جن کے پاس گھر نہیں، گھر کی کمی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے،اگر آپ کے پاس شہری علاقے میں 1 سے 5 مرلے اور دیہاتی علاقے میں 1 سے 10 مرلے تک زمین ہے تو آپکو گھر کی تعمیر کیلیے بلاسود قرض دیا جائے گا جسے 7 سال کی آسان اقساط میں واپس کرنے کی سہولت ہوگی، شہری علاقوں میں 1 سے 5 مرلہ زمین پر 15 لاکھ روپے قرض ملے گا، دیہی علاقے میں 1 سے 10 مرلہ تک زمین پر 15 لاکھ قرض ملے گا، قرض کی اقساط 7 سال میں ادا کرنا ہوں گی، پہلے 3 ماہ قسط ادا نہیں کرنی، زیادہ سے زیادہ قسط 14 ہزار روپے ہو گی، حکومتِ پنجاب بلا سود قرض دے گی، میں پروجیکٹس اور اسکیموں کی نگرانی کرتی ہوں،اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے لئے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے،یہ سکیم عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی، میرا خواب اور ارادہ ہے کہ اگلے پانچ سال میں پنجاب کے ہر کونے میں اس سکیم کو پہنچائیں گے تا کہ جتنے لوگوں کو ہم گھر بنانے میں سہولت دے سکتے ہیں دیں گے، ڈی سیز کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں،کوئی بھی معلومات ڈی سی آفس سے مل سکتی ہے،

آرام سے بیٹھتی ہوں نہ ٹیم کو آرام سے بیٹھنے دیتی ہوں،پنجاب ہر چیز میں لیڈلے رہا ،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں، روزانہ 16 گھنٹے نان اسٹاپ کام کرتی ہوں، آرام سے بیٹھتی ہوں نہ ٹیم کو آرام سے بیٹھنے دیتی ہوں،پنجاب ہر چیز میں لیڈلے رہا ہے، پچھلے پانچ ماہ آرام سے نہیں بیٹھی، میرے سولہ گھنٹے کے کام کی وجہ سے جو سکیم ہم نے بنائیں انکو لانچ کرنے کا وقت آ گیا ہے، میں روزانہ ہر سکیم کا فالو اپ کرتی ہوں، کوشش ہوتی ہے جو سکیم عوام کے لئے لائیں اسکا پورا فائدہ عوام کوملے، ہم جو منصوبے لانچ کر رہے ہیں وہ عوام کے لئے ہی ہیں، ہم منصوبوں کو کامیابی سے پورا کریں گے،

پنجاب : "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے لیے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری

”اپنی چھت اپنا گھر“ پانچ شہروں میں 519کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل

”اپنی چھت، اپنا گھر“ مریم نواز کے ویژن پر کام شروع،ہر ضلع میں 3ہزار گھر بنیں گے

پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

Leave a reply