وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

0
297
cm maryam

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دسمبر تک راولپنڈی رنگ روڈ ورک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تراھیا کے مقام پر راولپنڈی رنگ روڈپراجیکٹ کادورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو نیسپاک، پی ایم یو اور ایف ڈبلیو او حکام نے راولپنڈی رنگ روڈپراجیکٹ پر پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ ستمبر 2023ء میں شروع ہوا، فروری 2025ء تک تمام تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ 38.3کلو میٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے راستے میں موجود سٹرکچرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ رائٹ آف دی وے میں آنے والی یوٹیلیٹی سروسز کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر24 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پر پانچ انٹر چینجز، 11 اوور پاس، 2 ریور،6 نالے، 1 ریلوے برج جبکہ 15 سب وے اور 53کیلوریز بنائے جائیں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پر ایک ریسٹ ایریا بھی بنے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رنگ روڈ پراجیکٹ راولپنڈی عوام کی آمدورفت میں آسانی کے لیے ناگزیر ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر بننے والے انڈسٹریل زونز راولپنڈی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ انڈسٹریل زونز بننے سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔راولپنڈی رنگ روڈکی تکمیل کے لئے دو سال کا وقت مقرر ہے، ڈیڈلائن سے قبل مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن کو شش کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی فلاح کے اہم ترین منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔رنگ روڈ پراجیکٹ پر دن رات کام جاری،مقرر کردہ مدت سے پہلے مکمل کریں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں تعمیراتی معیار ہر صورت یقینی بنا یا جائیگا،کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ راولپنڈی رنگ روڈ انٹر چینج کے نام متعلقہ گاؤں کے نام سے منسوب کیے جائیں۔ سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب،، ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز، کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی دودوچھہ ڈیم روالپنڈی سائٹ آمد، تکمیل کے لئے نومبر 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پہلے دورہ راولپنڈی کے دوران دودوچھہ ڈیم سائٹ پہنچ گئیں اور ڈیم سائٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایف ڈبلیو او حکام نے وزیراعلی مریم نواز کو دودوچھہ ڈیم پر بریفنگ دی اور بتایا کہ دودچھہ ڈیم پراجیکٹ پر دوبارہ کام نومبر 2023 سے شروع کیا گیا ہے۔ دودوچھہ ڈیم کے لئے سپل وے پر پانی کے اخراج کا عمل جاری ہے۔عدالت کے فیصلے کی روشنی میں زمین کی قیمت کے ازسر نو تعین کے لئے ریوائزڈ پی سی ون پر بھی کام جاری ہے۔سائٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، اب تک کی فنانشل پراگریس 40 فیصد اور فزیکل پراگریس 12 فیصد ہے۔ راولپنڈی سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع دودوچھہ ڈیم کی تعمیر کے لئے راولپنڈی و کلرسیداں کے علاقے کی کل 16194 کنال 14 مرلہ زمین حاصل کی گئی۔ ڈیم کی اونچائی 123 فٹ،لمبائی 737 فٹ اورکیچ منٹ ایریا 129 مربع میل ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دودوچھہ ڈیم کی تکمیل کے لئے نومبر 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ دودوچھہ ڈیم سائٹ پر اضافی مشینری و ورک فورس لگا کر مختلف سیکشنز پر کام شروع کروایا جائے۔پاکستان آنے والے دنوں میں پانی کی شدید قلت کا شکار ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے۔ زیادہ سے زیادہ ڈیمز بنا کر بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ راولپنڈی اور دیگر علاقوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،دودوچھہ ڈیم سے آبی ضرورت پوری کی جاسکے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے، شارٹ فال 60 ایم جی ڈی تک پہنچ جاتا ہے۔پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دودوچھہ ڈیم پر ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کیا جائے۔12 ارب کی لاگت سے بننے والا یہ ڈیم اپنی تکمیل کے بعد راولپنڈی شہر کی پانی کی ضروریات کا ایک بڑا حصہ پورا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ د ودوچھہ ڈیم میں رائٹ آف دی وے کا کلیئر کروا نا خوش آئند ہے تاکہ کام کی رفتار میں کوئی فرق نہ پڑے۔ ڈیم راولپنڈی شہر کے لئے 35 ملین گیلن پر ڈے پینے کا صاف پانی مہیا کرے گا۔کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی، مقامی آبادی کو انکی زمین کی قیمت موجودہ ریٹ کے مطابق دی جا رہی ہے۔ ڈیم کی تعمیر سے راولپنڈی اور مضافات کو صاف پانی میسر ہو گا۔ سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب،ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری اریگیشن، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

Leave a reply