پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

0
175
plaza

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیس پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا ہے

ماڈل ٹاؤن میں پیس پلازہ میں آگ لگی ہے جس پر قابو پا لیا گیا ہے،اطلاع پر ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اور پلازے میں‌لگنی والی آگ بجھائی،آگ پلازے کی بالائی منزل پر لگی تھی،آتشزدگی سے ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھنےکو ملے، پلازے کے شیشے ٹوٹ گئے، دکانوں میں سامان جل کر خاکستر ہو گیا،آگ کو فائربریگیڈ کے عملے نے بجھایا، اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ پلازے میں انٹری اور آؤٹ کا ہی دروزہ ہے، اس پلازے میں کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس کا کاروبار کیا جاتا ہے، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم مالی نقصان کافی ہوا ہے.تاجر برادری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہماری داد رسی کریں

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور پیس پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ حکام کو فوری جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت دیتے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

دوسری جانب لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن موڑ میں ٹائروں کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی،آگ اس قدر شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں اور 20 سے زائد اہلکاروں نے اسے بجھانے میں حصہ لیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان راکھ میں تبدیل ہو گیا

پیس شاپ اونر ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا احتجاج

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

واضح رہے کہ دو برس قبل بھی لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیس شاپنگ مال کی بالائی منزل پر آگ لگی تھی جس سے دکانیں جل کر راکھ ہو گئی تھیں پلازہ میں 400 کے قریب دکانیں تھیں جن میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز ، الیکٹرانکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں ،دکانداروں کا الزام تھا کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا آگ کے باعث شاپنگ پلازہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے

Leave a reply