بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )بستی ملوک کے قریبی علاقے اڈا پل دوا پر ٹریفک حادثہ 3 افراد زخمی ریسکیو 1122 بستی ملوک کا بروقت رسپانس
بستی ملوک کے علاقے دوا پل 84 موڑ ٹریفک حادثہ ہوا ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں عثمان ولد اسلم بعمر 15 سال ، اویس ولد اسلم بعمر 5 سال اور اسلم ولد ریاض بعمر 45 سال شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی اور نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا اہل علاقہ کی جانب سے ریسکیو 1122 بستی ملوک کو سہولیات کی فراہمی اور بستی ملوک میں باقاعدہ اسٹیشن بنانے کا مطالبہ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

بستی ملوک ٹریفک حادثہ ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس نے عوام کے دل جیت لئے
Shares: