غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

0
95
FIA

قطر سے نیپال جانے والی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے

قطر سے پرواز کیو آر 652 دوحہ سے کھٹمنڈو جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد پرواز کے پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا 8 بجے جناح ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے مسافر کا طبی معائنہ کیا،سول ایوی ایشن حکام کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پرواز کو میڈیکل لینڈنگ کی اجازت دی گئی،یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی موقع پر غیر ملکی پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر میڈیکل ہنگامی لینڈنگ کر چکی ہیں

ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

Leave a reply