صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان پر مس کنڈکٹ کے الزام پر انکوائری شروع

0
81
ejaz anwar

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان پر مس کنڈکٹ کے الزام پر انکوائری شروع کر دی گئی

الیکشن کمیشن نے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی،صوبائی الیکشن کمشنز پنجاب کو 10 روز میں اپنا تحریری جواب اور دفاع جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے خلاف انکوائری کا حکم نامہ جاری کردیاحکم نامہ میں کہا گیا کہ الیکشن آفیسر خوشاب اسامہ احمد علی کے بیرون ملک روانگی کو صوبائی الیکشن کمشنر نے چھپایا،الیکشن آفیسر خوشاب بغیر این او سی کے کینیڈا گئے،الیکشن آفیسر خوشاب کی کینیڈا روانگی کا صوبائی الیکشن کمشنر کو علم تھا، عام انتخابات سے پہلے الیکشن آفیسر بیرون ملک گئے جو صوبائی الیکشن کمشنر کی کوتاہی ظاہر کرتا ہے،اسامہ احمد علی کی حج پر روانگی سے متعلق این او سی کی درخواست کو 22 دن کیوں روکا گیا، بظاہر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے سپروائزری کردار میں دلچسپی نہیں دکھائی، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی عدم توجہی کیوجہ سے الیکشن 2024 کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں، دس روز میں اعجاز انور چوہان نے جواب جمع نہ کرایا تو سمجھا جائے گا ان کے پاس دفاع کےلئے کچھ نہیں، مس کنڈکٹ پر کیوں نہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو ملازمت سے فارغ کیا جائے، انکوائری کمیٹی 21 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائے،

پانچ رکنی انکوائری کمیٹی کی کنوئینر شپ ڈی جی پولیٹکل فنانس مسعود شیروانی کے سپرد کی گئی ہے،گریڈ 20 کے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کا نام نیشنل مینجمنٹ کورس میں بھی شامل ہے،اسٹبلشمنٹ رولز کے مطابق مس کنڈکٹ یا تحقیقات کےدوران این ایم سی کےلئے آفیسر کی نامزدگی نہیں ہوسکتی، انکوائری کمیٹی بنائے جانے کے باوجود اعجاز انور چوہان کا نام این ایم سی میں شامل کیا گیا،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو معطل کرکے بعد میں بحال بھی کردیا تھا

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply