امریکا میں‌پاکستانی طالبہ حادثے کا شکار،اسحاق ڈار کی ہر ممکن تعاون کی ہدایت

0
121
pakistani

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے امریکا میں پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر کے روڈ حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہونے کا نوٹس لیا ہے

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی ہدایت پر ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے زخمی طالبہ دانیا ظہیر کی عیادت کی ،اسحاق ڈار نے امریکی ریاست ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل کو ہدایت کی ہے کہ طالبہ دانیا ظہیر کی ہر ممکن مدد کریں،دعا ہے کہ دانیا ظہیر کا آپریشن کامیاب ہو، زخمی پاکستانی طالبہ کے اہل خانہ ہیوسٹن جانا چاہتے ہیں تو ہر ممکن مدد کریں گے، دانیا ظہیر خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستانی حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک لاپرواہ ڈرائیور نے پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ شدید زخمی ہو گئیں،زخمی طالبہ دانیا ظہیر نے پولیس کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے ذمے دار ڈرائیور نے یہ بھی نہ دیکھا کہ میں زندہ ہوں یا نہیں، حادثے نے میرے سارے خواب توڑ دیے ہیں

کراچی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ دانیا ایم بی اے کی طالبہ ہیں اور یونیورسٹی کی انتہائی ہونہار طالبات میں سے ایک ہیں،معروف پاکستانی نژاد امریکن تاجر سید جاوید انور نے علاج کی مکمل ذمہ داری اٹھا لی جبکہ اسپتال، قونصل خانے اور طالبہ کے والدین کو آگاہ کر دیا گیا،پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا انہوں نے پاکستانی طالبہ کی اسپتال جا کر عیادت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، زخمی طالبہ کی نصف درجن ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور میموریل ہرمن اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بھارت کا سب سے بڑا سیکس سیکنڈل،مودی کے اتحادی نے کی 400 خواتین سے زیادتی

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

Leave a reply