رواں سال کا دوسرا چاند گرہن: تفصیلات اور مشاہدے کی معلومات

18 ستمبر 2024 کو رواں سال کا دوسرا چاند گرہن وقوع پذیر ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا، لیکن یہ امریکہ، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں دیکھا جا سکے گا۔چاند گرہن کے پینمبرل مرحلے کا آغاز صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوگا۔ یہ مرحلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب چاند زمین کے سائے میں آنا شروع ہوتا ہے لیکن مکمل طور پر اس میں غرق نہیں ہوتا۔ چاند گرہن عروج پر صبح 7 بج کر 44 منٹ پر پہنچے گا اور یہ مرحلہ 8 بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گا۔ پینمبرل مرحلے کا اختتام 9 بج کر 47 منٹ پر ہوگا۔چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے، جس کی وجہ سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور وہ نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔ چاند گرہن جزوی یا مکمل ہو سکتا ہے، جو چاند کی گردش اور زمین کے سائے کی شدت پر منحصر ہوتا ہے۔ناسا کے مطابق، چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے، مگر اس کے باوجود کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے، جس سے چاند مکمل طور پر اندھیرے میں نہیں آتا۔یہ چاند گرہن خاص طور پر ماہرین فلکیات اور خلا کی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے اہم ہے، اور ان ممالک میں خوبصورتی سے دیکھا جا سکے گا جہاں یہ چاند گرہن قابلِ مشاہدہ ہے۔

Comments are closed.