مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بارے میں بریف کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کولاک ڈاون پر فضل الرحمان سے بات کرنے کوکہا تھا،شہباز شریف نےنواز شریف کوملاقات سے متعلق مختصر بریف کیا،نواز شریف کے تین وکلامشاورت کیلیے آئے ہوئے تھے،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں 80 فیصد بات نواز شریف کی پرسوں کے ضمانت کیس پرہوئی ،نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں احسن اقبال اور خواجہ آصف بھی شامل تھے

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے جس میں‌ سياسي حکمت عملی طے کر لی گئی ہے، جیل مینویل میں‌ ملاقات کا دن جمعرات کا ہے تاہم آج خصوصی طور پر نواز شریف سے ملاقات کی گئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومي اسمبلي ميں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شريف سے جيل ميں خصوصي ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے سياسی سرگرميوں اور اس حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کيا، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات اور آئندہ ماہ جمعيت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق لاک ڈاون سے بھي آگاہ کيا،

شہباز شريف نے مسلم ليگ ن کی سينٹرل ايگزيکٹو کميٹي کے تيس ستمبر کو اسلام آباد ميں ہونے والے اجلاس کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا اور حکومتي رويہ اور اس کے خلاف نئي حکمت عملي بھي طے کي گئي ۔ نواز شريف نے اس حوالے سے شہباز شريف کو خصوصي ہدايت دی ہیں،

Shares: