سپریم کورٹ فیصلے پر عمل کیا جائے،اسپیکر کے پی اسمبلی کا خط

0
128
letter

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے بھی مخصوص نشستوں بارے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کوخط لکھا ہے

اسپیکرکے پی اسمبلی بابرسلیم نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو بار بار ملتوی کیا گیا، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے، آئین سب سے بالاتر ہے اس پر عمل کیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ اٗٓئین کی روح اور منشا بیان کرتا ہے، تمام ادارے بشمول الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلے کے پابند ہیں، سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستیں کس پارٹی کا حق ہیں، آئین پر عملدرآمد نہ کرنا آئین وقانون کی بالادستی کو نقصان پہنچانا ہے، آئین بالادست ہے اور تمام قانونی تقاضوں سے مقدم ہے، میرا عہدہ بتلاتا ہے کہ آئین کی منشا و قانون کی روح الیکشن کمیشن کے سامنے رکھوں ، سپریم کورٹ بطور آخری عدالت تشریح کرچکی ہے۔

قومی اسمبلی،تحریک انصاف کا ایک بھی رکن نہیں،پارٹی پوزیشن جاری

مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں،اسپیکر سندھ اسمبلی کا الیکشن کمیشن کوخط

سپریم کورٹ،مخصوص نشتوں پر 8 ججز کی وضاحت ، ڈپٹی رجسٹرار نے سوال اٹھا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل: مخصوص نشستوں کے حوالے سے قانونی اور آئینی سوالات اٹھائے

مخصوص سیٹوں بارے پارلیمان کی قانون سازی،عوام حمایت میں کھڑی ہو گئی

مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ فیصلے پر پیپلز پارٹی نے کی نظرثانی اپیل دائر

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ، جن میں مخصوص نشستوں کی تقسیم پر اپنے تحفظات اور تجاویز کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک نے پنجاب اسمبلی کی خود مختاری برقرار رکھنے اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کیا۔ ملک احمد خان نے خط میں کہا کہ پارلیمانی نظام کی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنا ضروری ہے، اور ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ نافذ العمل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرے۔

واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھی الیکشن کمشنر کو خط لکھا جا چکا ہے ،یہ خطوط اس وقت لکھے گئے ہیں جب مخصوص نشستوں کی تقسیم اور پارلیمنٹ کی خود مختاری پر بحث جاری ہے۔ اسپیکروں کی طرف سے خطوط لکھنے کا مقصد الیکشن کمیشن کو یہ باور کرانا ہے کہ پارلیمانی نظام کی بنیادیں مضبوط رکھی جائیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم میں قانونی اور آئینی اصولوں کا احترام کیا جائے۔یہ پیشرفت ملک کی سیاسی صورتحال میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اس سے پارلیمانی خود مختاری اور الیکشن کمیشن کے کردار پر ایک نئی بحث چھیڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply