7 ڈاکوؤں کا زمیندار کے گھر دھاوا ،نقدی،طلائی زیورات،موبائل و موٹر سائیکل لوٹ کر فرار
قصور
زمیندار کے گھر میں 7 ڈاکوؤں کا دھاوا ،یرغمال بنا کر نقدی،موبائل فونز،طلائی زیورات اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار،علاقے میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور خاص کر سٹی قصور و گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہوگیا ہے
روزانہ کی بنیاد پر ضلع میں ہونے والی وارداتوں سے شہری خوف میں مبتلا ہو کر خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں
گزشتہ دن قصور کے سرحدی تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود گوہر ہتھاڑ میں 7 مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر میں داخل ہوکر خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا اور اسلحہ کے زور پر قیمتی طلائی زیورات 4 موبائل فون اور 12 لاکھ روپیہ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
ڈاکو فرار ہوتے وقت دو موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر ڈاکوؤں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ سمجھ سکیں