عمران خان کا آکسفورڈ کا چانسلر بننے کا خواب "وڑ” گیا

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے اُمیدوار کی فہرست سے باہر

عمران خان کے لئے بری خبر،بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلرشپ کی لسٹ سےباہر ہو گئے

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ویب سائٹ پر42 امیدواروں کی لسٹ جاری کردی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کانام نہیں ہے،آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلرکی ووٹنگ کاپہلا راؤنڈ اٹھائیس اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں ہوگا، عمران خان چانسلر کی لسٹ سے آؤٹ ہو چکے ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ پہلی مرتبہ اوپن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، چانسلر الیکشن کمیٹی نے تمام درخواستوں کاجائزہ لیا ،جس کے بعد عمران خان کو چانسلر کے لئے بطور امیدوار نااہل قرار دے دیا گیا.

آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔

آکسفورد یونیورسٹی کے چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس انتخاب میں نمایاں شخصیات حصہ لے رہی ہیں،امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل ہیں،عمران خان بھی چانسلر بننے کے خواہشمند تھے، زلفی بخاری کوشش کر رہے تھے تا ہم پی ٹی آئی اور زلفی بخاری کو اس ضمن میں ناکامی ہوئی ہے

قبل ازیں معروف برطانوی قانونی فرم میٹرکس چیمبرز نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی کے ضوابط کے مطابق چانسلر شپ کے لیے نااہل ہیں۔سینئر قانون دان ہیوساؤتھی کے مطابق عمران خان کے خلاف مجرمانہ سزا ہونے کے باعث وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے ضابطوں پر پورا نہیں اترتے۔ قانونی پوزیشن یہ ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ٹرسٹیز یا چانسلر کے منصب پر فائز ہونے والے افراد سے شفافیت، دیانت داری اور غیر متنازع حیثیت کی توقع کی جاتی ہے۔

آکسفورڈ وی سی ،عمران خان کی درخواست مسترد ہونا افسوسناک،میں معافی مانگتا ہوں، زلفی بخاری
آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لئے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے عمران خان کا نام آکسفورڈ چانسلر کے الیکشن سے خارج کر دیا ہے۔ میرے وکلاء نے یونیورسٹی کو خط لکھ کر ان کی وجہ پوچھی ہے۔ ہم نے ان کی درخواست سے پہلے کئی وکلاء اور بیرسٹروں کی رائے لی تھی۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں جنہوں نے عالمی سطح پر حمایت کی ہے۔ میں دنیا بھر کے پاکستانیوں سے معذرت خواہ ہوں کہ میں اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوا۔ میں جانتا ہوں کہ میری قوم اور بہت سے لوگ عمران خان کو آکسفورڈ کے نئے چانسلر کے طور پر دیکھنا پسند کریں گے۔ عمران خان کی طرف سے میں تمام امیدواروں کو آئندہ انتخابات میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

چانسلر کا انتخاب اور عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

کیا طالبان دوست عمران خان واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے لیے بہترین انتخاب ہیں؟

عمران خان کا خواب چکنا چور،آکسفورڈ یونیورسٹی کا سیاستدانوں‌کو چانسلر بننے سے روکنے کا فیصلہ

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

Comments are closed.