موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات

صحت بھی اچھی رہے گی اور پیاس بھی نہیں لگے گی
0
59
juice01

گرمیوں کے موسم میں پانی کی اشد ضرورت ہے، خصوصا گرمیوں میں حاملہ خواتین کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، ماہرین صحت کے مطابق حاملہ خواتین کو دوران حمل پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے، اس ضمن میں گرمیوں میں پینے کے لئے چار قدرتی مشروبات بتائے گئے ہیں حاملہ خواتین وہ پئیں اس سے انکی صحت بھی اچھی رہے گی اور پیاس بھی نہیں لگے گی

ناریل کا پانی
ناریل کا پانی حاملہ خواتین کے لئے گرمیوں میں بہترین ہے، اسکا خواتین کو باقاعدہ استعمال کرنا چاہئے، اس سے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہو گی، اس میں ضروری غذاائی اجزا بھی ہوتے ہیں ، ناریل کا پانی حاملہ خواتین کے لئے دیگر پانی کی نسبت فائدے مند ہوتا ہے،
juice02

لیموں کا پانی
پاکستان میں عام سا مشروب، جس کا گرمیوں میں استعمال بڑھ جاتا ہے، لیموں پانی، حاملہ خواتین کو اسکا بھی استعمال کرنا چاہئے، لیموں پانی آسانی سے دستیاب ہو جاتا ہے،حاملہ خواتین کے لئے لیموں پانی انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے

پھلوں کا جوس
حاملہ خواتین کو اگر گرمی کی وجہ سے بھوک نہیں لگتی تو پھلوں کا جوس استعمال کریں،گرمیوں کے پھلوں کا ہی جوس خواتین کو استعمال کرنا چاہئے،گرمیوں کے پھل، آم، تربوز، آڑو کا جوس، انتہائی مفید ہے، طبی ماہرین حاملہ خواتین کے لئے تازے پھلوں کے جوس کو انتہائی اہم قرار دیتے ہیں،
juice03

سبزیوں کا جوس
گرمی لگی ہو، پیاس بھی لگی ہو اور کچھ اچھا پینے کو دل کرے ، تو پھر گھر سے باہر جانے کی ضرورت نہیں، کچن میں جائیں اور گھر میں موجود سبزیوں کا جوس بنائیں، اور پی لیں. حاملہ خواتین کے لئے سبزیوں کھیرا، ٹماٹر کا جوس بہت ہی مفید ہے، سبزیاں آسانی سے دستیاب ہو جاتی ہیں، حاملہ خواتین کو دیگر مشروبات کے ساتھ ساتھ سبزیوں کے جوس کا بھی استعمال کرنا چاہئے،سبزیوں کا جوس پیتے وقت سلاد بھی ساتھ کھایا جا سکتا ہے

juice04

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply