کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے،عطا تارڑ

آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز موجود ہیں
tarar ata

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز موجود،لیکن ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے-

باغی ٹی وی : کابینہ اجلاس سے پہلے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آئینی ترامیم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، لیکن رانا ثناءاللہ نے درست کہا کہ آج یہ معاملہ طے ہو جائے گا آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز موجود ہیں، تاہم ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے۔

کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی، ذرائع کے مطابق آئینی یا قانونی بلز کی کابینہ سے منظوری قانونی ضرورت ہے جس کیلئے اجلاس بلایا گیا ہے۔

26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ اراکین میں 2 سینیٹرز اور9 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی بھی7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہورہا، اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ قائم نہیں ہورہا 2 سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے جن میں سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر ڈاکٹر زرقا شامل ہیں-

جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے، ظہور قریشی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں،پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو متنازع اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

Comments are closed.