بھارت کے سابق کرکٹر اور مایہ ناز بلےباز سچن ٹنڈولکر نے اپنا پہلا میچ پاکستان کی جانب سے کھیلا تھا. یہ بات 1987 کی ہے جب پاکستان کرکٹ‌ ٹیم بھارت کے دورہ پر آئی تھی. عمران خان پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے.

اسی دورے میں‌ یعنی 1987 میں بمبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ کھیلا گیا. پاکستان کی جانب سے جاوید میانداد اور عبدالقادر کو آرام کا موقع دیا گیا اور میچ نہیں کھلایا گیا. اسی نمائشی میچ میں سچن ٹنڈولکر جو کہ اس وقت صرف 13 سال کے تھے، انہیں پاکستان کی جانب سے فیلڈنگ کیلئے بھیجا گیا. لیکن یہ آفیشل طور پر سچن ٹنڈولکر کا ڈیبیو نہیں تھا، تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سچن ٹنڈولکر نے پاکستان کی جانب سے اپنے کیرئر کا پہلا میچ کھیلا اور اس کے بعد بھارت کی جانب سے ڈیبیو کیا. لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کی تاریخ کا عظیم بلےباز سمجھا جاتا ہے. وہ پہلے بلےباز ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری اسکور کی. صرف یہ ہی نہیں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی ٹنڈولکر کے پاس ہی ہے.

دوسری جانب تاریخ میں صرف 3 کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں جانب سے کرکٹ کھیلی. ان کھلاڑیوں میں عبدالحفیظ کردار، عامر الہیٰ اور گل محمد شامل ہیں.

Shares: