مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارٹی آزادی مارچ کے حوالے سے تقسیم نہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ کے حوالہ سے تقسیم نہیں، میری خواہش ہے آزادی مارچ میں بھرپور حصہ لیں، نواز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے مشاورت کا کہا ہے اسی لئے شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں کا راستہ عمران خان نے دکھایا، اب انہی کے راستے پر ہم چلیں گے.حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کر دیا
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹئ نے مارچ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے تا ہم مسلم لیگ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم آزادی مارچ میں شریک ہوں گے