حکومت نااہل ہے، عوام ہمارا ساتھ دے، مولانا فضل الرحمان

0
34

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ناجائز اور نا اہل ہے، ہم نے عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ کردی گئی عام آدمی کی حالت بُری ہوچکی، ملازمین کو تنخواہ دینے کےپیسے نہیں ملازمین سراپا احتجاج ہیں،پاکستان کی بڑی کمپنیوں نے ہزارہا ملازمین کو فارغ کردیا،پاکستان کے نوجوان کو ایک بہتر مستقبل کا خواب دکھا کر بے روزگار کردیاگیا

مولانا فضل الرحمان نے آج آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنا تھا ،باغی ٹی وی نے تین روز قبل خبر بریک کی تھی کی مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اب مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، مولانا نے آج تاریخ کا اعلان نہیں کیا.

آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہن اتھا کہ ہم پاکستان کی سیاست اور پارلیمان سےوابستہ ہیں ہم اسکے تقاضوں کو بھی جانتے ہیں،ہمارا تعلق سیاست سے ہے اور ہم سیاست کو انبیا ءکرام کی سنت سمجھتے ہیں،اس ملک میں جمہوری عمل کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ہمیں عوام کی مکمل تائید حاصل ہے۔

حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جس میدان میں ہم اترے ہے اپنے نوجوانوں اور علماء سے کہنا چاہتا ہوں اس عظیم مقصد کیلئے اولین شرط یہ ہے کہ دل سے خوف نکال دیں، اگر دل میں خوف ہے تو تحریکیں نہیں چلتی، بلاخوف بلا تردد صاف ستھری اور آزاد منش لوگ ہمارے ساتھ چلیں۔

مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

Leave a reply