مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

0
51

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ فریال تالپور کو اسمبلی اجلاس میں نہ آنے دیا گیا تو وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں نہیں آنے دے رہی ،ٹرائل شروع نہیں ہوا اور پیشہ ورمجرموں جیسا سلوک کیا جارہاہے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ہے ،

سعید غنی نے مزید کہا کہ 13 ستمبر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے، اگر 13 ستمبر کے اجلاس میں فریال تالپور کو نہ آنے دیا گیا تو ہم پنجاب جائیں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے.

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

احتساب عدالت،زرداری غصہ میں سیکورٹی اہلکار کو ڈنڈہ ماردیا، بند کمرے میں سماعت

سندھ اسمبلی اجلاس کے لئے اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کئے لیکن جیل حکام نے اسمبلی اجلاس میں نہیں جانے دیا جس پر پیپلز پارٹی عدالت میں گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریال تالپور کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں،

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

 

فریال تالپور کو جیل میں کونسی بیماری؟ اور کونسی سہولت؟ وکلاء نے بتا دیا

Leave a reply