روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

میرا یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرے گا،سپیکر روسی فیڈریشن کونسل
Speaker of the Federation Council Valentina Matvienko met with Chairman Senate

سپیکر روسی فیڈریشن کونسل ویلنٹینا میٹو ینکو نے چیئر مین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے
سپیکر روسی فیڈریشن کونسل ویلنٹینا میٹو ینکو کا کہنا تھا کہ میرا یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرے گا،پارلیمانی تعلقات مستحکم ہوں گے،آج ہونے والا معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے،ہمارے درمیان سیاسی بات چیت انتہائی کامیاب رہی،ہمارے تعلقات کثیر جہتی ہیں،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سینیٹ، روسی پارلیمنٹ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے دونوں ملک پرعزم ہیں

قبل ازیں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر روسی فیڈریشن کونسل ویلنٹینا میٹو ینکو نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے نتیجے میں روس کی فیڈریشن کونسل اور پاکستان کے سینیٹ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ دونوں جانب نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات موجود ہیں، دو طرفہ سیاسی مذاکرات فعال ہیں، جن میں اعلیٰ سطح پر بھی بات چیت شامل ہے، اور بین پارلیمانی تعلقات مضبوط ہیں۔ محترمہ اسپیکر نے اس بات کا ذکر کیا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر اپنے دورِ وزارت عظمیٰ اور روس،پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کی سربراہی کے دوران، سپیکر روسی فیڈریشن کونسل ویلنٹینا میٹو ینکو ے چیئرمین سینیٹ کو 2025 میں روس کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔محترمہ اسپیکر نے سینیٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور سینیٹ کی معزز مہمانوں کی کتاب میں نوٹ بھی لکھا

دوسری جانب سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ویلنٹینا مٹوینیکو کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور روس کے تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو سے گفتگو کرتےہوئےکیا،ملاقات میں دونوں ممالک کے ما بین سفارتی ، معاشی، تجارتی اور پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ویلنٹینا مٹوینیکو کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور روس کے تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں ہموار ہوں گی،ان کے دورے سے علاقائی امن ،ترقی وخوشحالی کو فروغ حاصل ہو گا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے 2010 میں اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات اور اس وقت ہونے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تیل اور گیس کے شعبوں سمیت انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے روس کی معاونت کو سراہتے ہیں۔ پاکستان کے ایوان بالا میں ایک موثر پاکستان روس دوستی گروپ تشکیل دیا جا چکا ہے،عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے میں عوامی نمائندے بہترین رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں،دونوں ممالک کے مابین موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے سمیت ، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نئے مواقع کی تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔ نارتھ ۔ سائوتھ ٹرانسپورٹ راہداری بہت اہم ہے

اس موقع پر ویلنٹینا مٹوینیکو نے چیئرمین سینیٹ کو شاندار استقبال پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان کے ساتھ تجارتی،اقتصادی ،سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ سمیت مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا ۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں ۔ ارلیمانی تعلقات کے فروغ سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا بلکہ عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے میں بھی مدد ملے گی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

نئے چیف جسٹس یحی آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

Comments are closed.