بلوچستان کے علاقے پنجگور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پروم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد کی موت ہوئی ہے

مسلح افراد نے کمپنی مشینری کو آگ لگانے کے بعد فائرنگ بھی کی۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کےکیمپ میں سیکورٹی پرمامور تھے۔بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں ظاہر علی ولد محمد علی سکنہ مجبور آباد پنجگور، امین اللہ سکنہ کوئٹہ، نواز سکنہ سندھ، حسین علی شاہ ولد محمد حق سکنہ سنگے قلات چتکان پنجگور اور عبدالغفور ولد انعام اللہ سکنہ بالگتر کے شامل ہیں جبکہ محمد شفیع ولد شہزاد کیلکور بالگتر وزخمی ہوا ہے۔جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پنجگور ڈیم پر کام کرنیوالے اہلکاروں پر حملہ، وزیراعظم ،وزیر داخلہ کی مذمت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے،وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے،
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور کی تحصیل پروم میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے زخمی شخص کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں پر حملہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ریاست ایسے عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

Shares: