پاکستانی ایجنسی نے مہمانوں‌ کو ہندوستانی ہائی کمیشن کی افطاری میں شرکت سے روک دیا، بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی

0
72

بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی ہائی کمشین کی جانب سے ہفتہ کو افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا تاہم پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے مبینہ طور پر مہمانوں‌ کو اس میں‌ شرکت سے روک دیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں‌ ہندوستانی ہائی کمشن کی افطاری میں‌ خارجہ سیکرٹری سہیل محمود، سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کوبھی دعوت دی گئی ہے۔ اسی طرح کہا گیا کہ صدر پاکستان ڈآکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دی گئی تھی.

بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مہمانوں‌ کو دعوت دی گئی انہیں‌ آئی ایس آئی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ افطار پروگرام میں‌شریک نہ ہوں.

Leave a reply