سنگاپور میں منعقدہ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز2024میں بسکونی بسکٹس کی پریمیم رینج کو ’ہوم برانڈ آف دی ایئر – پاکستان‘ کیٹیگری کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ریٹیل ایشیا کے زیر اہتمام یہ ایوارڈ پورے براعظم میں تیزی سے فروخت ہونے والی اشیائے صرف (ایف ایم سی جی) کے شعبے میں بہترین کارکردگی کو سراہتا ہے، جس میں ایسے برانڈز کو اجاگر کیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی جدت طرازی، معیار اور صارفین کے اطمینان کا مظاہرہ کیا ہے۔
بسکونی کی پریمیم رینج کا تعارف کمپنی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ رینج کمپنی کی ترقی اور صارفین کی خدمت کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے جو درآمد شدہ مصنوعات کے مساوی معیار کا تقاضا کرتی ہے۔ اس پریمیم رینج نے نہ صرف بسکٹس کے چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے ، بلکہ مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے تاکہ برانڈ کا متعلقہ اور پرکشش رہنا یقینی بنایا جا سکے۔اس سنگ میل کےحصول پر اظہار خیال کرتے ہوئے بسکونی کے چیف آپریٹنگ آفیسر،محمد صابر گوڈیل نے کہا کہ ”بسکونی پریمیم رینج نے پاکستان کی مسابقتی فوڈ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام بنایا ہے جو صارفین کو اپنی دیکھ بھال یا لطف اندوزی کی صورت میں پریمیم مصنوعات پر خرچ کرنا جاری رکھتے ہیں۔ بسکونی نے نہ صرف زیادہ متنوع مصنوعات کا پورٹ فولیو تیار کیا ہے ،جو صارفین کے مختلف شعبوں کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے ، بلکہ معاشی اتار چڑھاؤ کے دوران آمدنی کے ذرائع کو بھی مستحکم کرتا ہے۔ ہوم برانڈ آف دی ایئر – پاکستان ایوارڈ جیتنا اس بات کی علامت ہے کہ ایک برانڈ کو پاکستان میں اشیائے صرف کے شعبے میں اپنی بہترین کارکردگی اور مارکیٹ میں مجموعی موجودگی کی وجہ سے تسلیم کیا گیا ہے۔ ہم صارفین کے تاثرات اور مارکیٹ کے رجحانات کی بنیاد پر مصنوعات کی رینج میں جدت اور توسیع جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔“
یہ اعزاز بسکونی کو نہ صرف خطے میں، بلکہ عالمی سطح پر بھی، اپنے مارکیٹ شیئر میں مزیداضافے کے لیے ایک مضبوط پوزیشن فراہم کرتا ہے۔ اپنے جدید نقطہ نظر اور عمدگی کے عزم کے ساتھ ، بسکونی، بسکٹس کی صنعت کے مستقبل کو تشکیل میں قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔آٹھ منفرد مصنوعات کے پورٹ فولیو کے ساتھ ، بسکونی پرائم نے پریمیم بسکٹس کی کیٹیگری میں نئے معیار قائم کیے ہیں۔ اس کے بہترین اور منفرد ذائقوں اور غیر متزلزل معیار نے نہ صرف صارفین کو محظوظ کیا ہے بلکہ مارکیٹ کی توقعات کو بھی نئے سرے سے بیان کیا ہےاور درآمد شدہ برانڈز کے اعلیٰ معیار کا متبادل فراہم کیا ہے۔
کترینہ کیف نے عمران خان کومارے 20 تھپڑ
چڑیا نہیں …..شیرنی ! تحریر:ڈاکٹر طاہرہ کاظمی