وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اصلاحات کے عمل میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، اور حکومت اپنے اصلاحاتی اقدامات کو بلا کسی رکاوٹ کے مکمل کرے گی۔ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا ہے اس لیے ملکی معیشت بھی ترقی کر رہی ہے ،اور سیاسی استحکام بھی آ رہا ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے واضح کیا کہ پیکا ایکٹ فیک نیوز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خلاف ہے، اور اس کا مقصد عوام میں گمراہی پھیلانے والی غیر مستند معلومات کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کسی بھی فرد کو فیک نیوز پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا اور اس کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے پیکا قانون پر اعتراض کرنے والوں کو دعوت دی کہ وہ بتائیں کہ اس کے کس شق پر انہیں اعتراض ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ اگر کسی کو اس قانون میں کوئی خاص شق پر اعتراض ہے تو اس کو کھل کر بیان کرنا چاہیے تاکہ اس پر غور کیا جا سکے۔عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر افراد کی جانب سے بغیر کسی تحقیق کے الزامات لگانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس کا جو دل کرتا ہے وہ مائیک اٹھا کر دوسروں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیتا ہے، اور اس پر قابو پانے کے لیے قوانین کی ضرورت ہے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ایسی کوئی متنازعہ شق نہیں ہے جس پر اعتراض کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ اس بارے میں وضاحت فراہم کرے تاکہ اس پر مناسب طور پر غور کیا جا سکے۔وزیر قانون نے کہا کہ فیک نیوز کے پھیلاؤ کو روکنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ فیک نیوز کے خلاف اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، وہ دراصل عوام کی بھلاہی کے خلاف ہیں۔عطاء تارڑ نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی قانونی معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ایک متفقہ راستہ اختیار کیا جا سکے۔

عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی چوری پر پورا ٹبر پکڑا گیا،دنیا میں شہ سرخیاں لگیں کہ ایسا وزیراعظم تھا جو گھڑیاں بیچ کر کھا گیا، پی ٹی آئی کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا، ملک میں نحوست کا سایہ تھا جو چھٹ گیا ہے،190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے،پورا ٹولہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، آج وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے،یہ 2025 ترقی کا سال ہے، آپ دیکھیں گے کہ مہنگائی مزید کم ہوگی اور پاکستان کی معیشت کا شمار دنیا کی بڑی معیشتوں میں ہوگا،

اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں کاروائی کا آغاز

سویلینز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو 21ویں ترمیم نہ کرنا پڑتی،وکیل

Shares: