سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطاببق اپنےتعزیتی پیغام شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان نے دنیا بھر میں فلاح و بہبود کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت سے محبت، تعلیم و فلاح و بہبود کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ اسماعیلی برادری اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں پرنس کریم آغا خان مرحوم کے بعد نئے بننے والے پرنس اور ان کے اہلخانہ اور پوری اسماعیلی برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کریم آغا خان مرحوم نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت، صحت و تعلیم کے فروغ، اور اتحاد کی مثال قائم کرنے کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے کہا کہ شاہ کریم آغا خان مرحوم اور ان کے آبا و اجداد کی پاکستان کے لیے کی گئیں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم شاہ کریم آغا خان کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ اور پیروکاروں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین
سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی
سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی
خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی
شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے