یوکرین میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات جلد سعودی عرب میں شروع ہونے کی توقع ہے-

باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام روسی اور یوکرینی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیووٹ کوف جلد سعودی عرب روانہ ہوں گے مذاکرات میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھی شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے، جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کے دوران اسرائیل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گے،ان ملاقاتوں میں حماس کے زیر حراست باقی ماندہ یرغمالیوں، غزہ اور ایران میں جنگ بندی کے معاہدے پر گفتگو کی جائے گی، مارکو روبیو اسرائیل کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔

یوکرین میں جنگ بندی کیلئےسعودی عرب میں جلد مذاکرات شروع ہونے کا امکان

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہےدونوں رہنماؤں نے امریکا اور روس کےدرمیان سفارتی روابط برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جبکہ امریکی صدر اور روسی صدر کےدرمیان ممکنہ ملاقات کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ یوکرین، مشرق وسطیٰ اور دیگر عالمی مسائل پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

کراچی سے سردی کی چھٹی ، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

Shares: