رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے

باغی ٹی وی رپورٹ :وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ہوئی جس میں
وفاقی وزیر نےآئی ایم ایف وفد کو پاورسیکٹر میں تاریخی کامیابیوں سے آگاہ کیا
رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے،گزشتہ مالی سال کے آخر میں ماہانہ 38ارب روپے کے گردشی قرضے کو 26ارب روپےپرلائےہیں
وفد کو پاور سیکٹر کی وصولیوں میں اضافے،لائن لاسز میں کمی کے بارے میں بتایا گیا ،آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیے مقامی وسائل سے بجلی پیداواربڑھانے کی پالیسی کو سراہ.قابل تجدید توانائی پالیسی تیارکرنے کیلیے بھی آئی ایم ایف نے پاور ڈویژن کی کوششوں کی تعریف کی،

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرجہاد آزور نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاور سیکٹر کی کار کارکردگی حوصلہ افزا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف نےاہداف کے حصول میں پاور ڈویژن کی کوششوں کو سراہا،

Shares: