بھارت، خاتون اپنے 2بچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود گئی

0
68

بھارتی ریاست اترپردیش کے بلیا ضلع میں 50سالہ پشپا دیوی نے اپنے 2بچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود کر جان دے دی۔ خاتون اور اس کے دونوں بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

بھارت میں خودکشی کا رحجان بڑھ گیا، تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی
ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ سنجے کمار کے مطابق بینک ملازم دنیش یادو کی بیوی پشپا دیوی اپنے تین بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔ اس کے کے شوہر دنیش یادو میو ضلع کے ایک بینک میں کام کرتے ہیں۔

سنجے کمار نے بتایا کہ جمعرات دیر گئے پشپا اپنے بیٹے اور دونوں بیٹیوں کے ساتھ ریلوے ٹریک پر کھڑی ہوگئی۔ ٹرین کو دیکھ کر بیٹی نے کہا کہ ماں ٹرین آرہی ہے لیکن پشپا نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ ٹرین کو دیکھ ایک بیٹی ساکشی نے ماں سے اپنا ہاتھ چھڑا لیااور پشپا دو بچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود گئی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

Leave a reply