مقبوضہ کشمیر: بچوں کی گرفتاری، بھارتی سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کی
مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی گرفتاری پر بھارتی سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔
آرٹیکل 370 ہٹانے پر سپریم کورٹ کا مودی کو نوٹس، آئندہ سماعت کب ہو گی….جانیے
سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے اور مقبوضہ وادی کے لوگ ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کر پا رہے۔ حذیفہ احمدی بچوں کے حقوق سے متعلق ایک غیرسرکاری تنظیم کے ذمہ داران اناشی گنگولی اور شانتا سنہا کی نمائندگی کررہے ہیں۔
بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں بنچ نے کہا کہ وہ کشمیر میں بچوں کی مبینہ حراست سے متعلق درخواست کی تفتیش کرے گی کیونکہ اس میں نابالغوں سے متعلق ‘خاطر خواہ مسائل’ اٹھائے گئے ہیں۔
دریں اثناء سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جووینائل جسٹس کمیٹی کو اس معاملے پر ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
دریں اثنا آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں پانچ افراد کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا جس پر سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔