بزرگ خاتون سے بد تمیزی کرنے والا پولیس اہلکارنوکری سے برخاست

0
53

سنٹرل پولیس آفس کے گیٹ پر بزرگ خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو برخاست کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ خاتون سے بد تمیزی کرنے والا پولیس اہلکار محمد آصف نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب عارف نوازنے اہل کارکے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا ہے

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے افسر ان کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں،

معمرخاتون سے بدتمیزی . چھڑی بھی لگاتا رہا ، گالیاں بھی دیتا رہا ، یہ ہے پنجاب پولیس

پولیس گردی کی ایک اصطلاح ہمارے معاشرے میں معروف ہے، اس اصطلاح کو پولیس کے ظلم و زیادتی پر مبنی رویے کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے. اور یہ زیادتی صرف کمزور اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے سے ہی کی جاتی ہے. اسی پولیس گردی کی کی تازہ مثال ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور اس پر بہت چرچا ہے.

اس ویڈیو میں ایک پولیس آفیسر ایک بزرگ خاتون کو انتہائی بد تمیزی سے مخاطب ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے .ساتھ ہی ساتھ غلیظ گالیاں‌بھی دے رہا ہے.اس واقعے کی ویڈیو بنانے والے کو ساتھی پولیس اہلکار روکتا ہے لیکن اپنے ساتھی کو نہیں روکتا جو ایک بزرگ اماں کے ساتھ شرمناک سلوک کر رہا ہے . پولیس کا یہ رویہ عام ہے لیکن جب ایسی ویڈیو پبلک ہوتی ہیں تو پھر ان کے خلاف متعلقہ افسران حرکت میں آتے ہیں . اور ایسا ہی ہوا اس بد تمیزی کی ویڈیو پر بھی حسب معمول پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایکشن لیا اور آئی جی نے اس پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے.

یہاں یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ جب ایسی وڈیوز وائرل ہوں ، اور لوگ ایسے افراد کو لعن طعن کریں تب ہی ہمارے متعلقہ افسران ایسے افراد کو معطل کریں گے اور ایکشن لیں گے.. پولیس کو بحیثیت ادارہ درست کرنے اور ان کے اندر اصلاحات لانے کے لیے بھی کچھ کریں گے.؟ کیا اب بھی پولیس کو بہتر بنانے کا وقت نہیں آیا ؟.

Leave a reply