چکنی جلد کی حامل خواتین موسم گرما میں جلد کے کئی مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں اس کی وجہ چکنی جلد کی حساسیت ہے موسم گرما میں اگر اس قسم کی سکن کی صفائی کی طرف توجہ نہ دی جائے تو کیل مہاسوں کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے موسم گرما کی چکنی جلد کی حفاظت کے لئے خربوزے کا ماسک نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اس مقصد کے لئے خربوزے کے خشک چھلکے میں ہلدی اور مونگ کی دال کا پیسٹ بنا لیں اسے چہرے پر لگا کر آدھا گھنٹہ لگانے کے بعد منہ دھو لیں اس ماسک کو لگانے کے بعد آگ کے پاس یا کچن میں جانے سے گریز کریں کیونکہ حدت جلد کو متاثر کر سکتی تھی اس کے علاوہ کیل مہاسوں سے بچنے کے لئے ملتانی مٹی کا ماسک بھی نہایت مفید ہے ماسک لگانے کے بعد کسی سنجیدہ اور تلخ موضوع کے بارے میں سوچنے سے گریز کرنا چاہئے اس سے غیر شعوری طور پر چہرے کے اعصاب کھنچ جاتے ہیں جو ماسک لگا ہونے کی صورت میں چہرے پر جھریاں پیدا کر سکتے ہیں خشک جلد کے لئے ایک چائے کے چمچ مکھن میں ایک چائے کا چمچ پانی شامل کر لیں دونوں کو اچھی طرح مکس کر کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرے پر لگا کر 15 منٹ بعد چہرہ دھو لیں گرمیوں میں یہ خشک جلد کے لئے بہترین ماسک ہے گرمیوں میں کیلے کا ماسک بھی چہرے کے لئے بہترین مانا جاتا ہے کیلے کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا کر 15 منٹ بعد نیم گرم پانی نسے چہرہ دھو کر تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں گرمی جلد کے بہت سے مسائل لے کر آتی ہے اس لیے ان سے پریشان ہونے کی بجائے اپنی جلد کا خیال رکھیں اور جکلد کی مناسبت سے اسے نیوٹریشن فراہم کرتی رہیں

Shares: