مزید دیکھیں

مقبول

ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مقبول فلم...

ڈسکہ: انسداد پولیو مہم کا آغاز، 1.68 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض)دیگر شہروں کی طرح...

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کا رات گئے ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے ملاقات

گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار: عبد الرحمن جٹ)اسسٹنٹ...

چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل...

پنجاب حکومت کے بڑے پیمانے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

پنجاب حکومت نے 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں...

فرانس کے اسکول میں چاقو حملہ ، ایک طالبعلم ہلاک

فرانس کے ایک اسکول میں چاقو حملے کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم زخمی طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ اسکول کی حدود میں ہوا، جب ایک مشتبہ حملہ آور نے اچانک ایک طالبعلم پر چاقو سے وار کیے۔حملے کے بعد فرانسیسی حکام نے حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حملے کی وجوہات اور حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

دوسری طرف فرانسیسی صدر اور وزیرِ تعلیم نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ یہ ہمارے تعلیمی اداروں کی سلامتی کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔‘‘اس واقعے نے ملک میں اسکولوں کی سیکورٹی اور نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے پرتشدد رویوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

پہلگام بہانہ، بھارتی فورسزکانام نہاد آپریشن،1500سےزائد کشمیری گرفتار

دوہرا معیار ایک گورکھ دھندہ .تحریر :عائشہ اسحاق

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل سے رہا

بھارت سے کشیدگی، پاکستان سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ