پاکستان بھرمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار ہوگئی

0
36

اسلام آباد: ڈینگی آ گیا ، ڈینگی چھا گیا ، پورا ملک ڈینگی کے حملوں کی زد میں ، ملک میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوا اور تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں متاثرہ ہونے والے 18 افراد دورانِ علاج جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھرسے24گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے497کیسزرپورٹ ہوئے، خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ 169 مریض متاثر ہوئے۔

ذرائع کےمطابق صوبہ خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد1814ہوگئی جبکہ پنجاب میں2410 افرادکو ڈینگی وائرس نےمتاثرکیا، اسلام آباد میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1505ہوئی، سندھ میں24گھنٹوں کےدوران67مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سندھ میں ڈینگی وائرس سے2268افرادمتاثرہوئے، قبائلی علاقہ جات میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد134ہوگئی، بلوچستان میں 1772شہری ڈینگی وائرس کاشکارہوئے،آزاد کشمیر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 110 ہوئے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسپتال کے مالکان نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a reply