سوشل میڈیا پر خود کو "پیر” ظاہر کرنے والے خرم شاہ کو وارث خان پولیس نے دھوکہ دہی، نازیبا حرکات اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق خرم شاہ کے خلاف تین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ آزاد کشمیر کی رہائشی ایک خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا جس نے خرم شاہ سے بیماری کے علاج کے لیے رابطہ کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق خرم شاہ نے دم کے ذریعے علاج کرنے کا جھانسہ دیا۔علاج کے عوض 1 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، ابتدائی طور پر 5 ہزار روپے وصول کیے۔دم کرتے وقت نازیبا حرکات کیں۔بقیہ رقم نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور جان سے مارنے کی کوشش کی۔دم کیا گیا پانی پینے کے بعد متاثرہ خاتون کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔
خاتون نے مزید بتایا کہ اس نے خرم شاہ سے رابطہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد کیا تھا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خرم شاہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید متاثرین سامنے آنے کی بھی توقع ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی پیروں اور نام نہاد روحانی علاج کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔بیماری یا ذہنی مسائل کے لیے مستند ڈاکٹرز یا ماہرین نفسیات سے رجوع کریں۔ایسے واقعات فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کریں۔
جنگ بندی کے عزم پر قائم ہیں، وزیراعظم کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات
بھارت میں ترک کمپنی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر عدالت پہنچ گئی
ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 820 تک جا پہنچی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پرآگئی