مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں بھارت کے خلاف پاکستان کو ملنے والی کامیابی نواز شریف کی قیادت، شہباز شریف کی مشاورت اور افواجِ پاکستان کی بہادری کا نتیجہ ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ دشمن کو عبرت ناک شکست دینے میں ہماری مربوط ٹیم ورک کی کوششیں شامل تھیں۔”انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹیم کو اہم ہدایات دی تھیں، جن پر عملدرآمد سے فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوئی۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔جنگ صرف اسلحے سے نہیں، بلکہ حوصلے، اتحاد اور ایمان سے بھی لڑی جاتی ہے۔انہوں نے مسلح افواج کے سربراہان، افواجِ پاکستان کی بہادری پیش کرتے ہوئے کہا کہ خۃ ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو محفوظ رکھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے موقع پر پورا پاکستان اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گیا، اور قومی اسمبلی میں بھی تمام سیاسی جماعتوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

پی ایس ایل 10: بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ 13 اوورز تک محدود

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

افغان ٹرانزٹ پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

Shares: