لاہور : پنجاب میں بے روزگار نوجوانوں کیلئےخوشی کی خبر اور وہ خبر یہ ہے کہ حکومت نے ٹریفک اسسٹنٹ اور سپیشل برانچ میں نئی بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نئی خالی آسامیوں کے لیے جلد ہی اشتہار دیا جائے گا، اطلاعات کے مطابق یہ بھرتیاں فی الحال کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی

نئی بھرتیوں کے حوالےسے پنجاب پولیس نے کابینہ کو ایک سمری ارسال کی ہے جس کے تحت ٹریفک اسسٹنٹ کی نئی بھرتی کی اجازت مانگی گئی ہے، حکومت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ کی ٹریفک پولیس کو ری آرگنائز کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس پر ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے سپیشل برانچ کے انٹیلی جنس کیڈر میں بھی نئی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

Shares: