عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، برطانوی شواہدکےپیش نظرسابق گورنرسےبھی پوچھ گچھ کافیصلہ کیا گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سےموصول شواہدمیں عمران فاروق کوسابق گورنرکاقریبی ساتھی قراردیاگیاتھا، عشرت العبادسےقتل کےمحرکات اورسازش کون کرسکتاہے جیسے سوالات کیےجاسکتے ہیں، برطانوی شواہدمیں عمران فاروق کا بیان بھی شامل تھا، ایف آئی اےکاؤنٹرٹیررازم ونگ عشرت العبادسےمعلومات لینےکےلیےدبئی جاسکتاہے، بیان میں عشرت العبادکےحوالےاہم انکشافات تھے، تحقیقاتی اداروں نےعشرت العبادکےگردگھیرا تنگ کردیا ہے، عشرت العباد خان سے عمران فاروق قتل کیس سےمتعلق تفتیش کافیصلہ کیا گیا ہے،

اسکاٹ لینڈیارڈنے4روزقبل عمران فاروق کیس کےتمام شواہدپاکستان کےحوالےکیے، اسکاٹ لینڈیارڈکی رضامندی سےمقدمہ پاکستان میں چلانے پراتفاق کیاگیا،

Shares: