شانگلہ:پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئے گا ، سابق حکمرانوں کے لیے ہوئے قرضے کے سود ادا کررہے ہیں ، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق خوشخبری سنادی
وزیر اطلات کے پی شوکت یوسفزئی نے پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چور کو این آر او نہیں دیا جائے گا، چوروں نے مولانا فضل الرحمان کو کندھے پر بندوق رکھ کر آگے کیا۔
کراچی : پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے 500 روپے کی ٹکٹیں ختم
شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بہت سے معاشی چیلنجوں کا ایک ساتھ مقابلہ کیا اور اب صورت حال تسلی بخش ہے ، انہون نےکہا کہ یہ مسائل اس لیے پیدا ہوئے کیونکہ سابق دور میں جس حکمران نے قرض لیا وہ ہڑپ کرلیا۔