سنجے دت ‘کھل نائک’ کے سیکوئل میں ٹائیگر شروف کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند

بالی ووڈ اداکار 20 سال ایکشن اور اب کامیڈی اور اہم کردار کرنے والے سنجے دت اسٹار فلم ’’ کھل نائک ‘‘ کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔ سنجے دت کا کہنا ہے کہ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف 1993 کی سپر ہٹ فلم ’’ کھل نائک ‘‘ کے سیکوئل میں ایک کردار ادا کرسکتے ہیں۔

سنجے دت اپنی ہوم پروڈکشن کے تحت سیکوئل بنانا چاہتے ہیں اور فلم میں ایک اہم کردار کے لئے ٹائیگر شروف کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ، فلم میں ٹائیگر شروف اپنے حقیقی والد جیکی شروف کے بیٹے کا کردار نبھائیں گے۔

واضح رہے ٹائیگر شروف اپنی فلم "ہیروپنتی” اور پھر سپر ہٹ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اب سنجے دت کی فلم میں اپنے والد کا کردار ادا کریں گے.

Comments are closed.