وزیر اعظم عمران خان کی سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل سے ملاقات، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

0
34

وزیر اعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈو کی ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آج امریکہ میں وزیراعظم عمران خان کا دوسرا دن ہے، اس دوران انہوں نے آج سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادل کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا، سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈو نے کہاکہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی آج کئی ملاقاتیں طے ہیں اور وہ انتہائی مصروف دن گزاریں گے،

سفارتی حکام نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ 21 سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا .اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وہ 15 سے زائد ممالک کے سربراہان سے ممکنہ طور پر ملاقات کریں گے، 24 ستمبر کو وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت طے ہے، ان کے پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، 24 ستمبر کو عمران خان امریکی صدرکے عشائیے میں شرکت کریں گے جہاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان بھی ہے،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پرمضبوط پاکستانی موقف پیش کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے،

Leave a reply