اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش موبائل فون رجسٹریشن کے مسئلے کو فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے حل کر لیا ہے، یہ مسئلہ وطن واپسی پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بن چکا تھا۔

افضال بھٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ساتھ مربوط تعاون کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اس مسئلے کا مؤثر حل نکالا، جس کے بعد اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے اور رجسٹریشن کے عمل کو سہل اور پریشانی سے پاک بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

1۔ وی پی این بند کریں: موبائل ڈیوائس پر رجسٹریشن کے وقت کوئی وی پی این (VPN) فعال نہ ہو، کیونکہ وی پی این نظام میں مداخلت کر کے رجسٹریشن کو ناکام بنا سکتا ہے۔ پاکستان میں موجودگی لازم: رجسٹریشن کے وقت درخواست دہندہ کا پاکستان میں موجود ہونا ضروری ہے تاکہ درست تصدیق کی جا سکے۔

ایک ڈیوائس فی NICOP: ہر NICOP پر صرف ایک موبائل فون کو 120 دن کے لیے رجسٹر کیا جا سکتا ہے، اگر نیا موبائل رجسٹر کرنا ہو تو پرانی ڈیوائس کو حذف کرنا ضروری ہوگا۔ اگر ان ہدایات پر عمل کے باوجود رجسٹریشن نہ ہو تو صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ براہِ راست پی ٹی اے سے رجوع کریں۔

افضال بھٹی نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ او پی ایف بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا تاکہ انہیں بنیادی سہولتوں کی بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔مزید معلومات کے لیے اوور سیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا او پی ایف ہیلپ لائن سے رجوع کریں۔

چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور او پی ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا، رجسٹریشن کے بعد اوور سیز پاکستانی باآسانی اپنے موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔

Shares: