افغانستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے لوگ پاکستان آئے ہیں،وزیراعظم

0
54

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 6 سال پہلے اندازہ ہوا کہ پاکستان کوماحولیاتی تبدیلی کاسامنا ہے، آئندہ 5 سال میں 5 ارب درخت لگانے کاہدف مقرر کیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتورممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کےمسائل سےنمٹنےمیں کرداراداکریں،ہمالیہ پرموجود گلیشیئرتیزی سے پگھل رہے ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں سےکوئی اکیلاملک نہیں نمٹ سکتا، افغانستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےلوگ پاکستان آئے ہیں، درجہ حرارت تیزی سے بڑھتےرہے توہمیں آفات کاسامناکرناپڑسکتاہے،

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حالات کی سنگینی کاادراک کرتےہوئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا، دنیاموسمیاتی تبدیلیوں کوابھی تک سنجیدگی سے نہیں لےرہی ، اپیل کرتاہوں کہ بڑے ممالک مسئلے کوسنجیدگی سے لیں ، یہی سلسلہ جاری رہاتوقدرتی آفات سے بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرممالک میں شامل ہے.

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

 

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

 

 

 

Leave a reply