سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کمشنر آفس سرگودھا میں آمد۔وزیراعلیٰ کو ڈویژن میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ۔عثمان بزدار نے انتظامیہ سے کہا کہ انسدادڈینگی مہم میں کوتاہی نظر آئی تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔پورے پنجاب کا دورہ کروں گا،مریضوں کا علاج میری ذمہ داری ہے۔
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے 24گھنٹے ویکٹر سرویلنس کااہتمام کیا جائے۔مختلف علاقوں میں انڈوراورآؤٹ ڈورسرویلنس کی جائے۔پیشگی انتظامات کے طورپر نجی ہسپتالوں میں بیڈز کا انتظام کیا جائے۔ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کمیونٹی کی شراکت داری کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،انصر مجید نیازی،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کمشنر،ڈپٹی کمشنر،آر پی او،ڈی پی او کی وزیر اعلی اجلاس میں شرکت

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودہا پہنچ گئے
Shares: