اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ہوشربا اعدادو شمار سامنے آئے ہیں‌جن میں‌ بتایا گیا ہے کہ کم ازکم 20 لاکھ یمن کے بچے سکولوں سے دور ہیں اسی طرح 27 لاکھ بچوں کی تعلیم کو سخت خطرات ہیں وہ سکول جانے سے کسی وقت بھی محروم ہو سکتےہیں . جو سکو ل چل رہے ہیں . وہاں بھی صورت حال خستہ ہے . اساتذہ کو دو سال سے تنخواہیں نہیں‌ دی گئیں. اور سکول کی عمارتیں‌اکثر حوثی باغی اپنے شیلٹر کے لیے استعمال کر رہے ہیں.

حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ


حوثی باغیوں کے ایک اقدام بارے عرب یوروپیین فورم برائے انسانی حقوق نے سوئس دارالحکومت جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے 23،000 یمنی بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا۔ یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں سالانہ اجلاس کے موقعے پر پیش کی گئی۔

حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے کا حلف لینا شروع کر دیا.

Shares: