گھروں کے باہر کچرا پھینکنے پر پابندی لگا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، سندھ حکومت نے کھلے مقامات پرکچرا پھینکنے پرپابندی لگادی، کراچی سمیت سندھ بھرمیں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نوٹفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نوے روز کے لئے نافذ کی گئی ہے،نوٹفکیشن کے مطابق گھروں کے باہرکچراپھینکنے پربھی پابندی ہوگی.

گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ گٹر بند کرنے کے لیے بوریاں ڈالنا طریقہ واردات کس کا ہے سب کو پتا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ گٹر بند کرنے کے لیےبوریاں ڈالنے کا طریقہ کس کا ہے سب جانتے ہیں ،سندھ حکومت شہریوں سے اپیل کرتی ہےکچرا پھیلانے والوں کو بےنقاب کریں ،کراچی کا نظام بہتر ہوجائے گاتو ان کی روزی روٹی بند ہو جائے گی،کراچی میں 4لاکھ مین ہول ہیں،وفاقی حکومت کی ناکامی کے بعد اب سندھ حکومت کراچی کو صاف کرے گی اس کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے.

یہ ہے کراچی، کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بھیجیں اور ایک لاکھ انعام پائیں

سعید غنی نے مزید کہا کہ ہماری صفائی کو جو لوگ ناکام کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،جو شخص اس شہر کے لوگوں کو تکلیف میں ڈالے گا وہ ہمارا ساتھی نہیں ہوسکتا،شہری ان کی شیطانی حرکتوں کی وجہ سے پریشان ہیں ،شہری گٹر لائنوں میں بوریاں اور پتھر ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں

کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی مہم جاری ہے ، کراچی میں صفائی مہم کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں،گزشتہ رات بعض مقامات پر لوگ کچرا پھینک رہے تھے،پوچھنے پر پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے کچرا پھینکا جسے اٹھا رہے ہیں،کچھ ویڈیو واٹس ایپ پروائرل ہوئی ہیں جن میں کچرا پھینکنے والوں کودیکھا ہے،حیرت ہے کوئی کچرا اٹھا رہا ہے اور کوئی پھینک رہا ہے،

کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

Shares: