پاکستان نے ہیومن رائٹس کونسل میں‌ قرارداد پیش کیوں نہیں کی؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا

0
38

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں قرار داد پیش نہ کرنا اپنی حکمت عملی کے تحت تھا،

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا وار اپنے وقت پر کرنا بہتر سمجھتے ہیں، ہمیں کسی کے کہنے پر فیصلے نہیں کرنے بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ ہم نے یو این کی سلامتی کونسل میں جانا ہے تو اس سے کیا حاصل کرنا ہے، اس لئے یہ بات واضح‌ کرنا ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قرار داد نہ لانا ہماری اپنی حکمت عملی ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں‌کی طرف سے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ہم قرار داد لے کر نہیں گئے ، وہ بلاول بھٹو سے کہتے ہیں کہ دفتر خارجہ کا ریکارڈ نکالیں اور دیکھیں کہ 1994 میں بینظیر بھٹو قرار داد لے کر گئی تھیں تو اس کا کیا بنا اور آپ کو وہ قرار داد کیوں واپس لینا پڑی تھی؟ ہم اپنے وقت پر انسانی حقوق کونسل میں جائیں گے،

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریرسے پہلے4 نکات کے بارے میں طےکیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہال میں’’شیم شیم بھارت‘‘کےنعرےگونجے،ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اللہ نے کسی کوعزت دی ہےتو وہ عمران خان ہیں، ہماری خواہش ہےکہ طالبان اورامریکاکےدرمیان مذاکرات بحال ہوں، ہم چاہتےہیں کہ افغانستان میں مذاکرات سےمعاملات حل ہوں، ایران کےصدراوروزیرخارجہ سےبات چیت ہوئی ہے، پاکستان کئی محاذوں پرلڑرہاہے،

ا

Leave a reply