مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے لیے بھارتی سپریم کورٹ کے جج این وی رمن کی سربراہی میں آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

پانچ رکنی آئینی بینچ جسٹس رمن ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس آر سبھاش ریڈی، جسٹس بی آر گوئئی اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل ہے۔ ان درخواستوں کی سماعت یکم اکتوبر سے شروع ہوگی۔

جسٹس رمن، جسٹس گوئئی اور جسٹس سوریہ کانت سپریم کورٹ کے مستقبل کے چیف جسٹس ہیں، جبکہ جسٹس کول کشمیری ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کو مختلف جماعتوں اور شخصیات نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

آرٹیکل 370کو ختم کرنے کا اقدام بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

14ستمبر کو جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے صدارتی حکم نامے کو بھارتی سپریم کورٹ چیلنج کیا۔ اسی طرح گذشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل اور سماجی کارکن شہلا رشید نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بھارتی فوج کے تشدد کے بیان پر قائم ہوں، شہلا رشید کے بیان کے بعد بھارت نے پھر کشمیر کی بیٹی کو گرفتار کرلیا

Shares: