بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے سات روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دی ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ایئرپورٹ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کی بات کر دی۔ پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج 28ستمبر ہے ۔ 3سال پہلے بھی 28ستمبر کی رات تھی جس رات بھارت کے نوجوانوں نے سرجیکل اسٹرائیک کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ میں آج اس رات کو سلام کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال فروری کے مہینے میں بھی پاکستانی شہر بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جسے پوری دنیا نے جھٹلا دیا تھا۔ بھارت نے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران ایک جہادی کیمپ اور 300نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا تھا لیکن بھارت اپنے اس دعوی کے ثبوت میں ایک بھی تصویر تک پیش نہیں کر سکا ۔ تاہم پاکستان نے 27فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا تھا۔
اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب
تین سال قبل ہونے والی قبل بھی بھارت نے ایسا ہی دعوی کیا تھا جسے دنیا نے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر، بھارت کا ردعمل سامنے آ گیا